نیویارک (نیوزڈیسک)پیرس حملوں کے بعد امریکا میں مسلمانوں کےخلاف نفرت کے واقعات بڑھنے لگے۔نیویارک کے ایک اسٹور میں پوسٹل ورکرنے دومسلم خواتین کو دھمکایا جس پر پولیس نے اسے پکڑلیا۔پیرس حملوں کے بعد نیویارک میں مسلمانوں کےخلاف منافرت کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوگیاہے۔ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص دومسلم خواتین کو دھمکاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نیویارک کے ایک اسٹور میں پوسٹل ورکر کو دو مسلم خواتین پر مبینہ طور پر تھوکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دکاندارکاکہناہے کہ خاتون کی گود میں بچہ تھااور اس نے متعصب شخص کو روکنے کی کوشش بھی کی مگروہ ناکام رہیں۔34برس کے ڈینٹن کولی کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نفرت کے واقعات میں 43فیصدکمی ہوگئی تھی مگر پیرس حملوں کے بعد ان میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔