ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

بہار میں شراب پر پابندی لگانے کا اعلان

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) ہندوستانی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نے جمعرات کے روز ریاست میں اپریل 2016 سے شراب نوشی اور اس کی فروخت پر پابندی کا اعلان کردیا۔رواں ماہ ریاستی انتخابات کے بعد دوبارہ منتخب ہونے والے نتیش کمار نے انتخابی مہم کے دوران شراب پر مکمل پابندی کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خواتین شراب نوشی سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں، اس وجہ سے میں نے اپنے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آئندہ مالی سال سے اس پابندی پر عمل درآمد کی تیاریاں کریں۔تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں کی کہ وہ اس پابندی پر کس طرح عمل درآمد کروائیں گے اور اس سے ہونے والے مالیاتی نقصان کا ازالہ کس طرح کریں گے۔انڈیا کے این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بہار کی حکومت نے گزشتہ سال شراب کی فروخت پر ٹیکسوں سے تقریباً پانچ کروڑ ڈالر کمائے تھے۔متعدد ہندوستانی ریاستوں بشمول گجرات میں پہلے ہی شراب پر پابندی عائد ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…