برسلز(نیوزڈیسک)برسلز کی جامع مسجد سے مشتبہ پیکٹ ملنے پرمسجد خالی کرا لی گئی،برسلز میں خوف کی فضا میں مزید اضافہ ہو گیا۔مشتبہ پیکٹ برسلز کی جامع مسجد کے داخلی راستے سے ملا۔حکام کے مطابق پیکٹ کئی لفافوں میں لپٹا ہوا تھا،جس میں سفید پاوڈربھرا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پاوڈر کے تابکار ہونے کے امکانات خارج ہو گئے ہیںتاہم مزید جانچ کے لیے پیکٹ لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔حفاظتی اقدامات کے طور پر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کے جامع مسجد اور اس کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا۔ بلجیم میں پیرس حملوں کے بعد سے سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔