ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکار عامر خان نے بھارت میں بڑھتی ہو ئی انتہا پسندی اور حق بات کہنے پر انتہا پسند ہندوو¿ں کی جانب سے ملنے والے رد عمل کے پیش نظر امریکہ جانے کافیصلہ کیاہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق عامر خان نے دو روز قبل کہا تھا کہ ان کی اہلیہ نے بھارت میں بگڑتے ہوئے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں تجویز دی ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک میں منتقل ہو جائیں کیونکہ وہ اپنے بچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بہت پریشان ہیں ۔عامر خان کے اس بیان پر انتہا پسند ہندووں نے ان کے گھر کا گھیراﺅ کر لیا اور ان کے پوسٹرز بھی جلائے جبکہ پولیس نے مداخلت کر کے تمام مظاہرین کومنتشر بھی کر دیاجس کے بعد عامر خان نے مختصر وقت کیلئے امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
آج کل عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’دنگل ‘کیلئے بھارتی شہر لدھیانہ میں شوٹنگ کیلئے موجود ہیں جہاں کچھ انتہاپسندوں نے ان کے ہوٹل کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے بعد عامر خان نے شوٹنگ ختم کرنے کے اپنے اہل خانہ کے ساتھ فوری بعد مختصر وقت کیلئے امریکہ جانے کافیصلہ کر لیاہے ۔
بھارت میں بڑھتی ہو ئی انتہا پسندی،عامر خان نے مختصر وقت کیلئے امریکہ جانے کافیصلہ کرلیا
26
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں