منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

روسی ایئرفورس کے بیس جلدہی ایس 400میزائل سسٹم سے لیس کیاجائے گا،روسی وزیر دفاع

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق/ ماسکو(نیوزڈیسک) روس نے مشرق وسطیٰ کے بگڑتے ہوئے حالات اور اپنے طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے اور اس ضمن میں شام میں موجود خمیمم ایئربیس پر میزائل سسٹم نصب کرے گا جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ا ب روس کے بمبار طیاروں کو لڑاکاطیارے سکواڈ کریں گے تاکہ کسی بھی خطرے کی صورت میں جوابی کارروائی کی جاسکے۔روسی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع میں ایک میٹنگ کے دوران وزیردفاع نے کہاہے کہ روسی ایئرفورس کے بیس جلدہی ایس 400میزائل سسٹم سے لیس کیاجائے گا۔ وزارت دفاع نے اعلان کیاہے کہ ترکی کی طرف سے ایس یو24بمبارطیارے کی تباہی کے بعد فوری طورپر تین بڑے اقدامات کیے گئے ہیں جن میں ہربمباری کے موقع پر لڑاکاطیاروں کی حفاظت،لٹاکیاکے ساحل پر گائیڈڈ کروز میزائل کی تعیناتی اور ترکی کے ساتھ فوجی سطح پر ہرطرح کے تعلقات کا خاتمہ ہے۔یادرہے کہ 24نومبر کو ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کا بمبارطیارہ مارگرایاتھا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرے کو ریسکیو کرکے روسی فورسز نے شام میں موجود اپنے ایئربیس پر منتقل کردیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایس 400نہایت جدید اینٹی ایئرکرافٹ ڈیفنس سسٹم ہے جو ایس 300گرولرفیملی کی تجدید ہے۔ اس سسٹم کی تنصیب کا مقصد فضائی تحفظ ہے جس میں لمبے اور مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل شامل ہیں جو 400کلومیٹرتک فضاء میں ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ سسٹم میں رڈارز، میزائل لانچر، کمانڈپوسٹ شامل ہیں جو روسی فوج کے زیراہتمام کام کرتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…