انقرہ (نیوزڈیسک)ترکی اور روس کے درمیان تنا زعات مزید کشیدہ ہو رہے ہیں اور دونوں جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے جس سے ماحول خراب ہونے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے ۔ اپنے حالیہ بیان میں ترک صدر طیب اردوان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا معافی سے متعلق مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ گرانے پرروس سے معافی نہیں مانگیں گے ۔اس سے قبل روس نے ترکی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا ۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ترکی دونوں ممالک کے تعلقات کو بند گلی میں لے کر جا رہا ہے ۔