ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران امریکہ کی شرمناک حرکتوں پربرس پڑا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایرانی اشرافیہ اور فیصلہ سازوں پر اثر انداز ہونے کے لیے دولت ، جنس اور مغربی طرز زندگی کو ترغیبی ہتھیار کے طور پراستعمال کر رہا ہے۔ پاسداران انقلاب اور بسیج ملیشیا کے کمانڈروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے آیت اللہ علی خامنہ ای کاکہنا تھاکہ ایران میں دراندازی کے لیے دو چیزوں دولت اور جنسی ترغیب کا خاص طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔انھیں ایرانیوں کے عقائد ،نقطہ نظر اور طرز زندگی کو تبدیل کرنے کے لیے بروئے کار لایا جارہا ہے تاکہ متاثر افراد امریکیوں کے انداز ہی میں سوچیں۔انھوں نے کہا کہ اس دراندازی کا بنیادی ہدف طبقہ اشرافیہ ،بااثر افراد اور فیصلہ ساز ہیں۔اسی لیے تو دراندازی ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔آیت اللہ علی خامنہ ای کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سکیورٹی فورسز اور بسیج ملیشیا نے حکومت مخالفین صحافیوں اور سیاسی کارکنان کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کررکھا ہے اور مغرب کی ایران میں دراندازی کے نام پر فن کاروں ،صحافیوں اور وہاں مقیم امریکی شہریوں کی پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے۔گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی نے ایران میں اس کریک ڈاو¿ن پر تنقید کی تھی اور عدالتوں کی جانب سے مجرموں کی سنائی جانے والی پھانسی کی سزاو¿ں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن تہران نے اس کو ”ایران فوبیا” قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…