ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

عامرخان کوتھپڑمارنے کے بدلے ایک لاکھ کاانعام

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انتہا پسند تنظیم شیو سینا پنجاب کے چیئر مین راجیو ٹنڈن نے اداکارعامر خان کو تھپڑ مارنے کے بدلے ایک لاکھ انعام کی پیشکش کر دی۔لدھیانہ میں عامر خان جس ہوٹل میں ٹھہرے، انتہا پسند وہاں پہنچ گئے اور احتجاج کرتے ہوئے پیشکش کی کہ دنگل فلم کی شوٹنگ سیٹ میں موجود لوگ یا ہوٹل کا عملہ عامر خان کو تھپڑ مارے اور شیو سینا سے ایک لاکھ روپے انعام پائے۔شیو سینا کے کارکنوں نے ہوٹل کی جانب جانے والے راستے بھی بند کر دیے، عامر خان نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ لوگوں نے انہیں برا بھلا کہہ کر ثابت کر دیا کہ عامر خان سچا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت چھوڑ کر جانے کا ارادہ نہیں یہ ان کا ملک ہے۔مہاراشٹرا کے وزیر ماحولیات اور سینیئر شیو سینا رہنما رام داس کدم کا کہنا تھا، “عامر خان اب تک ایک مشہور اداکار تھے، لیکن اب ہمیں لگتا ہے کہ ہم سانپ کو دودھ پلا رہے تھے، اگر وہ یہاں نہیں رہنا چاہتے تو پاکستان جا سکتے ہیں”۔شیو سینا کے اعلان کے بعد لوگوں نے ٹوئٹر پر انتہا پسند تنظیم کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…