جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

فلمسٹار عامر خان کے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بیانات پر میاں بیوی میں جھگڑا، خاتون نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جبلپور((نیوزڈیسک) بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر عامر خان کے بیانات نے بھارت میں ایک تہلکہ تو مچا ہی دیا ہے لیکن عامر خان کے بیانات پر میاں بیوی کے مابین ہونے والی بحث نے خاتون کو اپنی زندگی ختم کرنے تک پر مجبور کر دیا . تفصیلات کے مطابق جبلپور کے رہائشی ایک شادی شدہ جوڑے میں عامر خان کے بھارتی انتہا پسندی پر دئے گئے بیانات کو لے کر بحث ہوئی، دونوں میں اختلافٍ رائے اتنا بڑھ گیا کہ بات تلخ کلامی تک جا پہنچی جس کے بعد خاتون نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا. نیوز 18 میں شائع ہوئی ایک خبر کے مطابق ایانک پانڈے اور اس کی اہلیہ سونل لاہری اپارٹمنٹ کے رہائشی ہیں، جن کے درمیان عامر خان کے بھارتی انتہا پسندی کے بیانات پر ہوئی بحث ایک بہت بڑے جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی جس کے بعد سونل نے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا. سونل کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی بھر پور کوشش کے باوجود وہ سونل کی زندگی بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے. کوتوالی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے لاش کو مُردہ خانے بھجوا دیا ہے جبکہ پولیس نے اہلٍ خانہ کے بیانات ریکارڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے.



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…