ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب ،تمام اسکولوں میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی گئی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے اسکولوں میں اساتذہ ، منتظمین ،والدین اور طلبہ پر ویڈیو بنانے اور تصویریں کھینچنے پر پابندی عاید کردی ہے۔ البتہ وہ مجاز حکام سے اجازت کے بعد صرف اسکول کے کیمرے سے تصویرکشی کرسکتے ہیں۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک گشتی مراسلے کے مطابق اس پابندی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کنڈرگارٹن پر ہوگا۔وزارت تعلیم نے پندرہ سال قبل کیمروں والے موبائل فونز کے استعمال پر قدغن لگانے کے لیے قواعد وضوابط وضع کیے تھے لیکن اسکولوں اور اساتذہ نے کم ہی اس پابندی کی پاسداری کی ہے۔وزارتِ تعلیم نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ جو اسکول اپنے ہاں منعقد ہونے والی تقاریب کی تصاویر یا ویڈیو بنانا چاہتے ہیں تو وہ اس مقصد کے لیے مطلوبہ قابلیت کا حامل ایک ملازم بھرتی کریں۔فوٹو گرافی صرف تقریبات اور مجالس کی سرکاری دستاویز سازی کے لیے کی جائے اور اس مقصد کے لیے صرف اسکول کا ملکیتی کیمرا ہی استعمال کیا جائے۔وزارت نے کہا ہے کہ جو تعلیمی ادارے اس حکم نامے کی پاسداری نہیں کریں گے،ان پر جرمانہ عاید کیا جاسکتا ہے۔وزارت کی طرف سے یہ پابندی حال ہی سوشل میڈیا پر اساتذہ کے ہاتھوں طلبہ کی پٹائی کی تصاویر اور ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد لگائی گئی ہے حالانہ وزارت نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو جسمانی سزا دینے پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…