ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں نرس کو 11 روپے کی بے ضابطگی پر 26 سال بعد قید کی سزا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرٹھ(نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک نرس کو 11 روپے کی بے ضابطگی کے کیس میں 26 سال بعد 185 سماعتوں کے بعد عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ اترپردیش میں 1989 میں لوگوں کی نص بندی کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس مہم میں ایک شخص کی نص بندی پر 181 روپے ملتے تھے جن میں سے 135 روپے نص بندی کرانے والے، 40 روپے اس کو قائل کرنے والے، 4 روپے ڈاکٹر اور دو روپے نرس اور خاکروب کو دیئے جاتے تھے۔ اسی دوران ایک رکن اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ ان کے علاقے میں جعلی کیمپ لگایا گیا جس پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ 7 سال تک تحقیقات چلتی رہیں جس کے بعد ڈی ایس پی اینٹی کرپشن ہرویر سنگھ نے کیمپ کے انچارج اوادھ بہاری، رجسٹرار موہن لال، اکاونٹنٹ ہریش چند، نرس نورجہاں اور خاکروب سوبھارام کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی اور پھر عدالت میں کیس شروع ہوگیا جس کی 185 سماعتیں ہوئی۔ اسی دوران کیس کے تین ملزمان انتقال کرگئے۔ اب زندہ بچنے والے دو ملزمان نرس نورجہاں اور خاکروب سوبھارام کو اینٹی کرپشن عدالت نے ایک ایک سال قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…