ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیل قیمتوں میں اتارچڑھاو،بن لادن کمپنی نے بڑافیصلہ کرلیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث سعودی عرب کے تعمیراتی شعبے میں روزگار محدود ہورہا ہے،تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاو،بن لادن کمپنی نے بڑافیصلہ کرلیا،پاکستانیوں سمیت ہزاروں افراد کے بے روزگارہونے کاخدشہ . لیکن سعودی بن لادن تعمیراتی کمپنی نے اس سلسلے میں بہت بڑا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں غیر ملکیوں کا روزگار بری طرح متاثر ہوگا۔ نیوز سائٹ عریبین بزنس ڈاٹ کام کے مطابق مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنیوں میں شمار ہونے والی بن لادن کمپنی نے تقریباً 15 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوز سائٹ نے خبر رساں ایجنسیوں اور ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فارغ کئے جانے والے 15ہزار ملازمین سے کچھ کا روزگار تو فوری طور پر ختم ہوجائے گا جبکہ کچھ کو عارضی طور پر جدہ میں جاری ایک ائیرپورٹ کے تعمیراتی پراجیکٹ پر منتقل کیا جائے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق بن لادن کمپنی کا اقدام غیر ملکی ملازمین کے لئے خصوصاً تعمیراتی شعبے میں محدود ہوتے مواقع کی ایک مثال ہے اور اس شعبے میں دیگر کئی کمپنیاں بھی آنے والے دنوں میں ایسے ہی فیصلے کرنے پر مجبور ہوں گے۔ واضح رہے کہ مسجد الحرام میں کرین گرنے کا سانحہ پیش آنے کے بعد سعودی رائل کورٹ نے بن لادن گروپ کو نئے کنٹریکٹ دینے پر فی الحال پابندی عائد کر رکھی ہے، جو اس کے انتہائی بڑے حالیہ اقدام کی ایک وجہ قرار دی جارہی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…