جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

ترکی کے ساتھ جنگ نہیں ہوگی ، روس

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (نیوز ڈیسک)روس نے کہا کہ گزشتہ روز ترکی کی جانب سے اس کے فوجی طیارے کو مارگرانے کا واقعہ بظاہر باقاعدہ منصوبہ مندی کا حصہ لگتا ہے جس کا مقصد اشتعال دلانا ہے تاہم دونوں ممالک میں جنگ نہیں چھڑنے جارہی۔روسی وزیر خارجہ سرگے لاروف نے ترک ہم منصب سے گفتگو کے بعد کہا کہ ہمیں اس بات پر شدید شبہات ہیں کہ یہ منصوبہ مندی کے بغیر کیا گیا حملہ تھا، یہ پلاننگ کے ساتھ کی گئی اشتعال انگیزی محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ترکی کے ساتھ کسی جنگ میں ملوث ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، ہمارا ترک عوام کی جانب رویہ تبدیل نہیں ہوا تاہم ماسکو انقرہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ترکی نے فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر شامی سرحد کے قریب روس کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا۔روسی وزارت دفاع نے بیان میں ایک لڑاکا طیارہ SU۔24 شام کی سرحد پر گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز کے تباہ ہونے سے قبل پائلٹ باحفاظت اس سے نکل چکے تھے۔واقعے کے بعد روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے اسے ترکی کی جانب سے ’ پیٹھ میں خنجر گھونپنے‘ سے تعبیر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واقعہ کے ماسکو۔انقرہ تعلقات پر ’سنگین نتائج‘ مرتب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ترک طیارے کے حملے میں گرنے والا روسی جٹ شامی علاقے پر پرواز کر رہا تھا اور وہ کسی صورت ترکی کیلئے خطرہ نہیں تھا‘۔دوسری جانب، ترک وزیر اعظم احمد داو¿د اوگلو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اپنی سرحدوں کی کسی خلاف ورزی پر کارروائی ان کی ذمہ داری ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…