ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب جانیوالے نئی مشکل میں پھنس گئے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی وزارت حج کے آن لائن ای نمبر سسٹم میں خرابی کے باعث دنیا بھر کا عمرہ ویزہ رک گیا ۔عمرہ زائرین کو ہوائی ٹکٹوں کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان سعودی سفارتخانے سے فی الفور اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں عمرہ زائرین کیلئے ویزوں کے اجراء کے آن لائن سعودی نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث عمرہ ویزوں کے اجراءکا نظام پیر سے تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے عمرہ زائرین کو ٹکٹوں کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔عمرہ کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی وزارت حج کی طرف سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کیلئے عمرہ ویزوں کے اجراءکیلئے بنائے گئے آن لائن نظام میں تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عمرہ ویزہ کی سعودی عرب سے منظوری آنے کے باوجود ای نمبر نکالنے کا سسٹم پچھلے دو روز سے خراب ہے جس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے عمرہ زائرین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے یہ عذر پیش کیا جارہا ہے کہ پوری دنیا کا عمرہ سسٹم خراب ہے جس میں درپیش تکنیکی خرابی کو دور کرنے کیلئے سعودی وزارت حج مصروف عمل ہے تاہم عمرہ زائرین نے اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے سے درخواست کی ہے کہ انہوں نے کئی کئی ماہ پہلے سے عمرہ ٹکٹیں بک کروا کے عمرے پر جانے کا اپنا پروگرام فائنل کیا ہوا ہے تاہم ویزہ نہ لگنے کی وجہ سے انہیں عمرہ ٹکٹوں کی تبدیلی اور ری فنڈ کی مد میں شدید نقصان اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے سعودی سفارتخانے سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر عمرہ سسٹم میں تکنیکی خرابی کو فی الفور دور کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…