واشنگٹن(نیوزڈیسک) روسی طیارے کو مار گرانے پر امریکہ نے ترکی کی حمایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ترکی کی جانب سے اپنی سرحد کے قریب روسی طیارے کو مار گرانے کے واقعے پر روس اور ترکی کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔ امریکہ نے اس معاملے میں ترکی کی حمایت کردی ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترک فضائیہ کی جانب سے روسی پائلٹس کو 10 سے زائد مرتبہ وارننگ دی گئی تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کے بعد ہی طیارے کو گرانے کی کاروائی عمل میں آئی۔