اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

پیرس کے حملہ آور کون تھے؟ انٹیلی جنس حکام کے نئے انکشافات

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک)عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پیرس کے حملہ آور تربیت یافتہ اور پ±رسکون تھے جس سے لگتا یوں ہے کہ ا±نھوں نے فرانسیسی دارالحکومت پر حملے سے قبل خوب ریہرسل کی ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں فرانس کے انسداد دہشت گردی پر مامور حکام خیال کرتے ہیں کہ ا±ن کا تعلق شام کی خانہ جنگی سے تھا اور وہ سابقہ فوجی تھے یا پھر تجربہ کار جہادیوں نے ا±ن کی تربیت کی تھی۔فرانسیسی انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کے تجزیہ کار آٹھوں حملہ آوروں کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ ا±ن کے دیگر شدت پسندوں کے ساتھ مراسم کا پتا چل سکے۔ ا±ن کا کہنا ہے کہ جس تیزی سے حملے ہوئے وہ خاص اہمیت کی حامل ہے، اور عین ممکن ہے کہ مزید حملے باقی ہوں، ہو سکتا ہے کہ فرانس میں ہوں یا پھر ہمسایہ یورپی ملکوں میں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے، انسداد دہشت گردی سے وابستہ ایک اہل کار نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں میں سے کچھ کی شناخت ہوچکی ہے۔ لیکن، اس مرحلے پر تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ حملہ آوروں کی لاشوں کے قریب سے شام کا ایک پاسپورٹ برآمد ہوا ہے؛ حالانکہ یورپ ہجرت کرنے والے عموماً شام کے جعلی پاسپورٹ رکھتے ہیں۔کئی سوالوں کے جواب آنا باتی ہیں کہ کیا حملہ آور سارے فرانسیسی شہری تھے؟ ا±نھیں یہ ہتھیار کہاں سے ملے؟ اور فرانس کے سکیورٹی کے ادارے چوکنہ ہوئے بغیر ا±نھوں نے اِن حملوں کی منصوبہ بندی کیسے کی؟استغاثہ کی خاتون ترجمان، اینجی تھوبو لورے کے مطابق، حملوں میں ملوث آٹھوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ا±نھوں نے بتایا کہ سات حملہ آوروں نے خودکش جیکٹ پہنے ہوئے تھے جب کہ آٹھویں کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کیا۔ فرانسیسی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ ا±نھیں نہیں معلوم کہ مزید حملے کرنے کے لیے کتنے مزید انتہاپسند باقی ہیں۔فرانسیسی اہل کار، اور زندہ بچ جانے والے بتاتے ہیں کہ اس سال مزاحیہ رسالے، ’چارلی ہیبڈو‘ اور یہودی اسٹور پر ہونےوالے حملوں کے مقابلے میں اِن حملوں میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور جائے واردات خون سے لت پت تھی۔انسداد دہشت گردی سے متعلق اہل کار، جن کا تعلق پیرس پولیس سے ہے، کہا ہے کہ ’جوں ہی حملہ شروع ہوا، ہمیں پتا تھا کہ وہ زندہ نہیں بچ نکلیں گے۔ ا±نھوں نے نقاب نہیں پہنا ہوا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ا±ن کا زندہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، اور انہیں شناخت کا ڈر نہیں تھا۔برطانوی اور ڈنمارک کے نفسیات داں، مارک کولکو، جنھوں نے حملوں کی زد میں آنے والے تین ریستورانوں کے باہر گولیاں چلتے ہوئے دیکھی تھیں، کہا ہے کہ مسلح افراد کا انداز ’سپاہیانہ‘ تھا۔کولکو نے ’گارڈین‘ اخبار کو بتایا کہ، ’ا±س نے پوزیشن لی ہوئی تھی اور نشانہ لے کر وار کر رہا تھا۔ ا±س کی دائیں ٹانگ آگے کی طرف اور بائیں ٹانگ پیچھے کی پوزیشن میں تھی، اِسی انداز سے کھڑا تھا۔ ا±س نے جو کپڑے پہن رکھے تھے وہ چست تھے، بوٹ تھے یا جوتے، اور پینٹ تنگ تھی، قمیض بھی ٹائٹ تھی، جس میں زپ یا کالر نہیں تھا۔ سبھی سیاہ رنگ کے تھے۔ اگر آپ سوچ رہے ہوں کہ حملہ آور فوجی کیسے لگتا ہوگا، تو یہ بالکل وہی انداز تھا۔ا±نھوں نے کہا کہ مسلح شخص ایک برسٹ میں تین یا چار گولیاں چلا رہا تھا، باقاعدہ پیشہ ورانہ طور پر۔۔ نشانہ لے کر۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…