پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

طالبان اورافغان حکومت میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیارہیں، چین

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین نے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے میزبانی کی پشکش کردی تاہم مذاکرات میں دونوں فریقین کے درمیان چین کے مصالحتی کردار کو مسترد کردیا ہے۔چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ڈینگ شی چن نے اسلام آباد سے کابل روانگی سے قبل قومی اخبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کے سیاسی عمل میں طالبان اہم قوت ہیں،چین نے پہلے بھی افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار اداکیا اگر دونوں فریقین آمادہ ہوجائیں توچین افغانستان کے امن و استحکام کیلئے ایک بارپھر مذاکرات میں بطور سہولت کارکرداراداکرنے کے لیے تیارہے اورمذاکرات کیلیے مناسب وینیوبھی فراہم کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ چین مری میں ہونے والے مذاکراتی عمل کی بحالی چاہتاہے،ہم افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کے کردارکے حامی ہیں،افغان لیڈرشپ اور پاکستانی حکام امن عمل کی بحالی سے متعلق پرامید ہیں،مثبت سوچ اورمشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ہم اپنا ہدف حاصل کرسکتے ہیں،پاکستان اورافغانستان کے درمیان تلخیاں دور کرنے کا واحد راستہ مذاکرت ہیں،دونوں پڑوسی ممالک مذاکرات کی میزپربیٹھ کربات چیت کے ذریعے غلط فہمیاں دورکرسکتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک کوایک دوسرے سے تعاون بڑھاکرآگے بڑھناچاہیے۔ ڈینگ شی چن کاکہنا تھاکہ جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں،افغان مسئلے کاسیاسی حل تلاش کرناہوگا،یہی چین کی پالیسی ہے،مسئلے کاسیاسی حل نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان چین اورخطے کے دیگرممالک کے بہترین مفادمیں ہے اس سے خطے میں ترقی ہوگی،خاص طور پر معیشت کوفروغ ملے گا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے امیدظاہرکی کہ امریکا 2017 میں فوجی انخلا کے بعدبھی افغان فورسزکے ساتھ مل کرافغانستان میں استحکام کی کوششیں جاری رکھے گا۔ڈینگ شی چن نے مزیدکہاکہ امریکا اورچین کے درمیان یہ بات طے ہوچکی ہے کہ افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے،ہمیں مری امن عمل میں تعطل کے بعد مذاکرات کے سلسلے کوآگے بڑھانے کے لیے امریکا کا تعاون بھی درکار ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان،امریکااورچین کی مشترکہ کوششوں کے بہتر نتائج نکلیں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…