اسلام آباد (آن لائن) امریکہ کی نئی نسل غربت میں غرق ہے ۔ 30 سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کے لئے کوئی ملازمت نہیں ہے ۔ 57 فیصد بچے اور بچیاں ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں مقیم ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2011 میں ایک سروے کرایا گیا تھا کہ 18 تا 64 برس عمر والے ورکنگ گروپ کا 15 فیصد غربت میں مبتلا ہے آنے والے سالوں میں امریکہ میں غربت میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔