جدہ(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں نئے دور کا آغاز،اعلان ہوگیا-سعودی عرب کی وزارت میونسپل و دیہی امور نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں 17نئے شہر بسائے گی تاکہ شہریوں کو رہائش کی بہتر سہولیات مہیا کی جا سکیں۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کا مقصد سعودی عرب کے موجودہ شہروں کو آبادی کی زیادتی کے باعث درپیش مسائل سے نجات دلانا ہے۔شہروں میں آبادی زیادہ ہونے سے وہاں بجلی کی کھپت زیادہ ہوتی ہے، ترقیاتی کاموں میں بھی مشکلات درپیش آتی ہیں اور ان شہروں کا انفراسٹرکچر بھی پرانی طرز کا ہے جسے آبادی میں کمی لائے بغیر تبدیل کرنا ممکن نہیں۔سعودی گزٹ نے وزارت کے حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکومت اس منصوبے کے ذریعے ملک کے تمام شہروں کو رہنے اور کاروبار کے لیے یکساں مفید بنانا چاہتی ہے تاکہ لوگ کسی ایک شہر کی طرف زیادہ راغب نہ ہوں۔وزارت کے ذرائع نے سعودی گزٹ کو مزید بتایا کہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 4سال تک اس کے مختلف پہلوﺅں پر غور کیا جائے گا اور اس کے باعث اس کے روڈ میپ کا تعین کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں