اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دبئی میں ایئرپورٹس پر ویزے جاری کرنے کیلئے روبوٹس تعینات کرنے کافیصلہ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک)طویل قطار اور غیر ضروری انتطار سے چھٹکارا مل گیا ۔متحدہ عرب امارات کے ائیرپورٹس پرجلد ہی خوبصورت سے روبوٹس آنے والوں کی رہنمائی کیلئے نصب کر دیئے جائیں گے جودوسرے ممالک سے آنے والوں کو ویزے جا ری کریں گے ،اگرچہ یہ روبوٹس تمام اقسام کے ویزے جاری نہیں کریں گے لیکن ائیرپورٹ پر ویزہ حاصل کرنے کی سہولت رکھنے والے ممالک کے شہریوں اور سیاحت کیلئے آنے والوں کی ضروریات ضرور پوری کریں گے جس سے ان کی مشکلات کافی حدتک کم ہوجائیں گی ۔یہ مشینری نہ صرف ضروری معلومات فرام کرے گی بلکہ کاغذی کارروائی کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے ۔اس سے مستفیدہونا نہایت ہی آسان ہے آپ مطلوبہ ویزے پر کلک کریں ،رقم اداکریں اور بذریعہ ایس ایم ایس او ر ای میل تصدیق کے بعد آپ ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جس پر ایک آفیسر پاسپورٹ چیک کرنے کے بعد دستخط کر ے گا ۔اگر آپ کو ایس ایم ایس یا ای میل موصول نہ ہو تو ویزہ کی درخواست کا پرنٹ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ ٹرمینل 1اور 3اور المختوم ائیرپورٹ اور امیگیریشن آفس دبئی پر کل 13روبوٹ نصب کیئے جائیں گے۔یہ روبوٹس ویزے کی تجدید اور شناختی کارڈز سے متعلق معلومات بھی فراہم کریں گے جبکہ پیسے کی ادائیگی کریڈٹ یا اے ٹی ایم کارڈ کی بدولت ہی ممکن ہو گی



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…