ممبئی(نیوزڈیسک) بھارتی انتہاءپسند تنظیم شیوسینانے ملالہ یوسف زئی کے لئے وہ اعلان کردیاجس کے بارے میں جان کرکوئی بھی پاکستان حیران رہ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی انتہاء پسند ہندو تنظیم نے نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو بھارت کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملالہ بھارت آئیں تو شیو سینا کی جانب سے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں خوش آمدید کہا جائے گا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ملالہ یوسفزئی نے بھارت کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
شیو سینا کے لیڈر سنجے روت کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید قصوری جیسے لوگ بھارت کیخلاف تشدد اور دہشتگردی پھیلاتے ہیں جبکہ یہ چھوٹی سے لڑکی دہشتگردی کیخلاف لڑ رہی ہے۔ ہم پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف آواز اٹھانے والی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی جدوجہد کو سراہتے ہیں۔ سنجے روت کا کہنا تھا کہ اگرملالہ یوسف زئی بھارت کادورہ کرتی ہیں توان کوخوش آمدید کہاجائے گا۔
بھارتی انتہاءپسند تنظیم کاملالہ یوسف زئی کودورہ بھارت کی دعوت
21
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں