اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

روس کے مغرب کے حمایتیوں پر حملے،درجنوں ہلاک

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک)شام کے شمال مغربی علاقے میں روس نے فضائی حملے کیے جن میں کم سے کم 45 افراد ہلاک ہو گئے ۔ یہ فضائی حملے باغیوں کا گڑھ کہلائے جانے والے علاقے میں کیے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں انسانی حقوق پر نظررکھنے والے شامی آبزرویٹری نے کہاکہ روس کے جنگی طیاروں نے لذاقیہ صوبے میں جبل الخرد پر بمباری کی۔ اس حملے میں مغربی حمایت یافتہ تنظیم فیری سیریئن آرمی کے کمانڈر اور باغیوں کے خاندان کے افراد ہلاک ہوئے ،روس نے کہاکہ ا س نے فضائی حملوں میں اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم کارکنوں کا کہنا تھا کہ اس ساحلی صوبے میں دولتِ اسلامیہ کی موجودگی کم ہی ہے۔سیریئن آبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں اور زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔مقامی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ حزبِ مخالف کے سرگرم گروہ کے مطابق اس حملے میں 57 افراد ہلاک ہوئے ۔روس کی بمباری میں ہلاک ہونے والے کمانڈر کی شناخت باذل زیمو کے نام سے ہوئی ہے اور وہ فری سیریئن آرمی کے ساحلی ڈویڑن کے کمانڈر ہونے کے علاوہ شام کی فوج میں سابق کپتان بھی رہ چکے تھے۔باغیوں کی حمایت کرنے کے امریکی منصوبے کے تحت فری سیریئن آرمی کی فرسٹ کوسٹل ڈویڑن کو امریکہ کی جانب سے اینٹی ٹینک میزائل فراہم کیے گئے تھے۔شام میں لڑنے والی ایک اور تنظیم نورالدین آلزینکی بریگیڈ کے ایک کمانڈر کو حلب میں ا ±س جگہ ہلاک کیا گیا جہاں حکومتی لڑائی کی وجہ سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…