اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر , اودھمپور میں سڑک کے ایک حادثے میں 5 مسافر جاں بحق

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیرکے ضلع اودھمپور میں سڑک کے ایک حادثے میں 5 مسافر جاں بحق 30 زخمی ہوگئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس ضلع میں رام نگر کے علاقے دلسار میں ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ۔ زخمیوں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال اودہمپور اور گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کردیاگیاہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ادھرٹریفک پولیس کے اہلکار نے بتایا ہے کہ سرحدی علاقے لداخ اورکارگل کو وادی کشمیر سے ملانے والی سرینگر لیہہ شاہراہ متعدد مقامات پر برفباری کی وجہ سے بند ہوگئی ہے ۔ گزشتہ شب سے ذوجیلا اور ہائی وے پردیگر مقامات پر برف باری ہوئی تھی جس کی وجہ سے انتظامیہ نے سڑک کو گاڑیوںکی آمد ورفت کیلئے بند کردیاسڑک بند ہونے سے زوجیلا پاس کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ دریں اثناءگزشتہ شب دراس اورمینمرگ میں بھی برف باری ریکارڈ کی گئی ہے ۔دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا بھر میں دوسرا سب سے سرد مقام ہے میں چھ انچ برف پڑی ہے ۔ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کو سرینگر سے ملانے والی مغل روڈ پربھی گاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہے۔ مغل روڈ پر پیر کی گلی ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…