اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ کی جیل میں نصف سے زیادہ مسلمان قیدی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) وائٹ مورجیل برطانیہ کی پہلی جیل ہے جہاں قیدیوں کی نصف سے زیادہ تعداد مسلمانوں پر مشتمل ہے ۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کیمرج شائر کی وائٹ مور جیل کی ایک کیٹیگری کی جیل میں قیدیوں کی تعداد 2008 کی نسبت دوگنا ہوچکی ہے ۔ جیل خانہ جات کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ایک ادارے کا کہنا ہے مسلمان قیدیوں نے جیل میں اپنی حکومت قائم کررکھی ہے جس کے خدشے کو نظر انداز کیاجارہاہے ۔ مسلمان قیدیوں کی اکثریت سے جیل کے عملے اور دیگر قیدیوں میں خوف پایاجارہاہے ۔انڈیپینڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ کا کہنا ہے کہ جیل میں مسلمان قیدیوں کی اکثریت سے دیگر قیدیوں پر نفسیاتی دباﺅ ہے اور جیل کی داخلی صورتحال کے پیش نظر ڈسپلن اور سیفٹی کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ جیل میں تبلیغ کاکام بھی زور شور سے جاری ہے ۔ غیر مسلم قیدیوں کو اسلام قبول کرنے کیلئے دھمکایا جارہاہے ۔وائٹ مورجیل میں 447 قید ی مسلمان ہیں جن کی عمریں بیس تاتیس سال تک ہیں ۔ کچھ قیدیوں کا دعویٰ ہے کہ وائٹ مورجیل انتہا پسند ی کا گڑھ بن چکی ہے اور نوجوان قیدیوں کے انتہا پسندی کی طرف مائل ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہے ۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے وائٹ مورجیل میں اصل خطرہ انتہا پسندی نہیں بلکہ جیل کے اندر منشیات فروخت کرنے والے گینگ ہیں ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…