اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزا کے لیے اصل دستاویزات لازمی قرار دے دی گئی ہیں. ریذیڈنس اور امور خارجہ کے جنرل ڈائریکٹر ویزے کے لیے فوٹو کاپیاں وصول نہیں کریں گے بلکہ ویزے کے لیے اصل دستاویزات کی فراہمی کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ سے کیا جائے گا. سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے یہ نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت ٹائپنگ سینٹرز پر یہ تمام اصول و ضوابط آئندہ ماہ سے لاگو کیے جائیں گے