امر تسر (نیوزڈیسک)پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سابق صدر بشن سنگھ نے اپنی مذہبی کتاب کی توہین پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ریاستی حکومت ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرتی تو سکھ برادری خود بدلہ لے گی اور اپنے دشمن کو کسی صورت معاف نہیں کریگی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سکھ ایک جذباتی برادری ہے جو کسی صورت بھی اپنی مذہبی کتاب کی توہین برداشت نہیں کرسکتی ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کا تحفظ کرے ۔انہوںنے دو سکھوں کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مذہب کی توہین کے سخت قوانین موجود ہیں اور ایسا کر نے والوں کو پھانسی کی سزا دی جاتی ہے انہوںنے کہاکہ بھارتی سکھ تنظیمیں ننکانہ صاحب میں سربت خالصہ بلائیں پاکستانی حکومت اس کی تمام اخراجات برداشت کریگی پاکستان میں سکھ ننکا شاہی کیلنڈر کے مطابق عمل کرتی ہے بھارت میں بھی ایسا ہی ہوناچاہیے ۔