پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

شام: اسامہ بن لادن کے کزن بمباری میں ہلاک

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شام کے لیے انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی برطانوی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ سنافی النصر کی ہلاکت فضائی بمباری میں ہوئی ہے۔سنافی النصر کا حقیقی نام عبد المحسن عبد اللہ ابراہیم الشارخ تھا، وہ شام میں القاعدہ کی تریتب دی گئی شوریٰ النصرہ یا ویکڑی کمیٹی کے سربراہ تھے۔انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم کے سربراہ رمی عبد الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سنافی النصر امریکی طیاروں کی بمباری میں نشانہ بنے ہیں یا ان کی ہلاکت روسی جہازوں کے حملوں میں ہوئی ہے۔شام میں داعش اور صدر بشار الاسد کے خلاف سرگرم عسکری تنظیم جبتہ النصر کا دعویٰ ہے کہ سنافی النصر کو امریکی خفیہ طیارے ڈرون نے میزائل حملے میں نشانہ بنایا۔سنافی النصر ان 6 افراد میں شامل ہیں جن کے نام گزشتہ برس اقوام متحدہ نے پابندیوں کی فرست میں شامل کیے تھے۔30 سالہ عبد المحسن عبد اللہ ابراہیم الشارخ سعودی عرب کو مطلب 85 افراد کی فہرست میں شامل تھے.القاعدہ سے منسلک شام کی جنگ میں مصروف تنظیم جبتہ النصرہ کے مطابق سنافی النصر کو الدانہ کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی پر 2 میزائل داغے گئے۔جس وقت ان کی گاڑی پر حملہ ہوا گاڑی میں ان کے 2 دیگر ساتھی کمانڈر یاسر المہاجر اور ابو اعظم بھی موجود تھے جو کہ حملے میں ہلاک ہوئے۔رپورٹس کے مطابق سنافی النصر کو مبینہ طور پر اسامہ بن لادن کا کزن بتایا جاتا ہے، وہ القاعدہ کی جنگی حمت عملی ترتیب دینے کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔شام میں مارے جانے والے بن لادن خاندان کے سنافی النصر کے 6 بھائی تھے جن میں سے زیادہ تر القاعدہ میں شامل ہو گئے تھے، ان کے 2 بھائی عبد الہادی عبد اللہ ابراہیم الشیخ اور عبد الرزاق عبد اللہ ابراہیم الشیخ امرکا کی کی بد نام زمانہ جیل گوانتا ناموبے میں بھی قید رہے تھے، جن کو 2007 میں سعودی عرب کی جیل منتقل کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…