جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی گھریلو ملازمہ کاہاتھ کاٹنے کی خبر کا ڈراپ سین

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں بھارتی گھریلو ملازمہ کاہاتھ کاٹے جانے کی خبر کا ڈراپ سین ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک خبر نے تہلکہ مچا دیا تھاکہ سعودی عرب میں بھارتی گھریلو ملازمہ کا سعودی مالکان نے کسی بات کی سزا کے طور پر ہاتھ کاٹ دیاتھااور وہ خاتون ہسپتال میں داخل تھی مگر تفتیش کے بعد ریاض پولیس حکام کے ترجمان فواد المیمن نے اس ساری کہانی پر سے پردہ اٹھا دیاہے اور حقیقت سارے ڈرامے کے برعکس نکلی۔سعودی عرب میں 55سالہ بھارتی گھریلوملازمہ کستوری پر کسی نے تشدد کیااور نہ ہی اسکا ہاتھ کاٹا بلکہ وہ خاتون سعودی مالکان کے گھر سے چوری بھاگ رہی تھی اور اس غرض سے کستوری نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی تھی جس کے باعث گرنے سے اس کا ہاتھ کٹ گیااور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ڈاکٹروں نے پولیس کو بتایا کہ خاتون ملازمہ کاہاتھ گرنے کے باعث ٹوٹااور الگ ہوگیا ہے مگر اب اسکی طبیعت بہتر ہے۔ ترجمان نے مزیدکہاکہ گھریلوملازمہ سے متعلق سوشل میڈیاپر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وہ جھوٹ کاپلندہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ سعودی عر ب میں تمام شہریوں کو برابر ی حاصل ہے ،خاتون کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد کیس میں مزید ہیش رفت ہوگی۔یاد رہے سعودی عرب میں بھارتی سفیر نے واقعہ کی آزاداور خودمختار انکوائری کامطالبہ کیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…