اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی حکام نے شہریوں کو خبردار کیاہے کہ اجازت کے بغیر غیرقانونی طورپرمقیم تارکین وطن بالخصوص جنوبی بارڈرکے قریب دیہاتوں میں رہنے والی خواتین سے شادی کرنیوالوں کو سزادی جائے گی۔گورنریٹ کے ترجمان علی بن موسی نے کہاکہ ’شہریوں کو خبردار کیاجاتاہے کہ ملکی قوانین کی پاسداری کریں جس کا ڈائریکٹوجزان حکومت جاری کرچکی ہے۔ا±نہوں نے بتایاکہ گورنریٹ کا مخصوص ڈیپارٹمنٹ شادی کے کاغذات اور بچوں کے بارے میں ریکارڈ مرتب کرتاہے اور خاص توجہ ان شادیوں کی طرف ہے جہاں سعودی شہریوں نے ویزے کے بغیر غیرملکی خواتین سے کی ہیںتاہم یہ واضح نہیں کیاکہ کیا اور کتنی سزاہوگی۔