اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی صدر نے ڈش”حمس“ کی بجائے ”حماس“ کو پسندیدہ قرار دیدیا، اسرائیل پریشان

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسرائیل کا دورہ کرنے والے بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے حماس کو پسندیدہ قرار دے کراسرائیلی وزرا کو حیران و پریشان کردیا۔ہوا کچھ یوں کہ بھارتی صدر پرناب مکھرجی اسرائیلی پارلیمنٹ میں اسرائیلی وزرا کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے، اس دوران وہ بہت بڑی غلطی کر بیٹھے جب انھوں نے یہ کہا کہ انہیں حماس بہت پسند ہے اس موقع پر موجود اسرائیلی وزرا کو حیرت کا شدید دھچکا لگا، دراصل بھارتی صدرسے یہ غلطی نادانستہ طور پر سرزد ہوئی۔ وہ کہنا کچھ اور چاہتے تھے مگرکہہ کچھ اور گئے۔بھارتی صدر بیسن سے بنی ڈش ”حمس“ کی تعریف کرنا چاہتے تھے مگر اس ڈش کے نام کا تلفظ حماس سے ملتا جلتا ہے جس کے باعث ان کی زبان سے ”حماس“ نکل گیا۔ بھارتی صدر کے اس لفظ کی اصلاح اس وقت ہوئی جب انھوں نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ وہ اوران کا ملک بھارت بیسن سے بنا ”حمس“ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔تو جناب پرناب مکھرجی نے اپنے لفظ کی اصلاح بیسن کا ذکر کرکے کر تودیا، مگر اسرائیلی وزرا کی حالت غیر ضرور کردی خواہ تھوڑی دیر کیلیے ہی سہی۔واضح رہے کہ ”حمس“ اسرائیل کی ایک مشہور ڈش ہے اور حماس اسرائیل مخالف تنظیم اور فلسطین کی آزادی کے لئے سرکرداں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…