اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب مسجد پر فائرنگ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیھات(آن لائن) سعودی عرب کے شہر سیھات میں مسجد میں فائرنگ کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے ساحلی سیھات کی ایک مسجد میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق الحسینیہ الحیدریہ میں عسکریت پسند کی فائرنگ سے 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک عسکریت پسند نے جب فائرنگ شروع کی تو پولیس نے مسجد میں گھس کر ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے شخص کے جسم پر بارودی جیکٹ بھی دیکھی گئی البتہ وہ خود کش حملہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کے دیگر 2 ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے عسکریت پسند مسجد تک ایک چوری کی ٹیکسی میں آئے تھے، حملہ آور کو مسجد میں داخلے سے پہلے چیک پوائنٹ پر روکا گیا تو ا±س نے فائرنگ شروع کر دی۔پورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی عمر 20 سال کے قریب ہے جبکہ اس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا۔ حملے کہ ذمہ داری داعش (الدول الاسلامیہ،بحرین نامی تنظیم) نے قبول کی ہے۔داعش کے مطابق حملہ کرنے والے کا نام شغا الدوسیری تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔6 اگست کو صوبہ عسیر کی ایک مسجد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 17 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔اس سے پہلے 22 مئی کو مشرقی علاقے کی ایک مسجد میں دھماکے میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔29 مئی کو بھی دمام کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…