اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یمن کے مغربی شہر حدیدہ میں القاعدہ کے ارکان نے خودکش حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں 10 سکیورٹی اہلکار شہید کر دیئے جبکہ 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ القاعدہ نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کر لیہے۔ ذرائع کے مطابق القاعدہ کے کارکن نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی خفیہ سکیورٹی ادارے کی عمارت کے گیٹ سے ٹکرا دی جس سے10 محافظ ہلاک ہو گئے۔ دریں اثنا غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی اتحادی فوج نے صوبہ دھمر میں یمنی سپیکر یحییٰ الرائے کے گھر پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں الرائے کا بیٹا ہلاک ہو گیا۔حملے میں ایک منیجر بھی مارا گیا اور سپیکر کا ایک اور بیٹا زخمی ہو گیا۔