پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

انتخابی ریلی میں لالو پرشاد یادیو پر پنکھا آگرا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015 |

موتیہاری(نیوز ڈیسک) بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے موتیہاری اسمبلی حلقہ کے لکھورا میں منعقد انتخابی ریلی میں اسٹیج پر بیٹھے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو پر پنکھا گر گیا جس سے ان کے ہاتھ میں معمولی چوٹ آئی۔شکایت پر الیکٹریشن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مسٹر یادو راشٹریہ جنتا دل امیدوار ونود شریواستو کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے لئے اسٹیج پر بیٹھے ہی تھے کہ شامیانے کی چھت پر لگاپنکھا گر گیا۔ پنکھے کا بلیڈ یادو کے ہاتھ اور پاوں میں لگا۔جس سے مسٹر یادو کے ہاتھ میں ہلکی چوٹ آئی۔ مسٹر یادو اس وقت چائے پی رہے تھے، پنکھے کا بلیڈ ہاتھ میں لگنے سے چائے ان کے کرتے پر گر گئی۔زخمی ہونے پر مسٹر یادو غصے میں آگئے اور انہوں نے وہاں سکیورٹی کو پھٹکارا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جتیندر رانا کو فون کر کے شکایت کی۔ جس پر ایس پی نے الیکٹریشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…