لندن(این این آئی)تائیوان سے اڑان بھرنے والے ایک طیارے نے جب امریکی ریاست الاسکا کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی تو اس وقت طیارہ ایک اضافی مسافر کے ساتھ تھا، یہ مسافر ایک نوزائیدہ بچی تھی،جس نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر دنیا میں قدم رکھا تھا۔ تائیوان سے لاس اینجلس جانے والی ایک پرواز کی حاملہ مسافر عورت نے غیر متوقع طور پر تیس ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتے ہوئے طیارے پر ایک بچی کو جنم دیا ہے ۔امریکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق طیارے پر بچی کی پیدائش کا غیر معمولی واقعہ اس لحاظ سے بھی انوکھا ہے کیونکہ سوال یہ اٹھتا ہے کہ بچی کی قومیت کیا ہو گی، کیا جمہوریہ چین کے طیارے پر پیدا ہونے والی بچی امریکی ہو گی ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تائیوان سے لاس اینجلس کے لیے اڑان بھرنے والے طیارے کی ایک حاملہ مسافر نے قبل از وقت پیدائش کی علامات محسوس کیں اور ہوائی جہاز کے عملے کو اپنی تکلیف سے مطلع کیا ۔ہوائی جہاز کے عملے کے مطابق طیارہ اسوقت 19 گھنٹوں کا سفر مکمل کر چکا تھا اور بحرالکاہل کو عبور کر چکا تھا تاہم عملے کی جانب سے فوری طور پر مسافروں میں سے طبی امداد کے لیے پوچھا گیا اور خوش قسمتی سے جہاز پرموجود ایک ڈاکٹر نے عملے کی مدد سے آن بورڈ بچی کی کامیاب ولادت کرائی ۔بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں بچی اور ماں دونوں اچھی حالت میں ہیں۔ ہوائی جہاز کی ایک مسافر امیرہ راجپوت نے اس واقعے کی عکس بندی کر کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کی ایک ائیر ہوسٹس ولادت کے بعد بچی کو کمبل میں تھامے ہوئے ہے جب کہ عملے کی خواتین ارکان کی خوشی سے ہنس رہی ہیں اور بچی کی آمد کا تالیاں بجا کر استقبال کر رہی ہیں ۔امیرہ راجپوت نے بتایا کہ وہ عورت بہت بہادر تھی، بچی کی ولادت کے وقت جہاز پر مکمل طور پر خاموشی چھا گئی تھی تاکہ عورت زیادہ گھبراہٹ محسوس نا کرے ۔چائنا پوسٹ اخبار کی اطلاعات کے مطابق بچی کی ولادت کے بعد پائلٹ نے ائیر لائن کو اس خبر سے مطلع کیا اور الاسکا کے ٹیڈ اسٹیونس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرہنگامی لینڈنگ کرنے کی درخواست کی تاکہ بچی اور ماں کا فوری طبی معائنہ ممکن ہو سکے ۔خوش قسمتی سے بچی کی ولادت کے تیس منٹ بعد ہی پائلٹ نے جہاز کو الاسکا کے ہوائی اڈے پر لینڈ کر دیا، جہاں سے بچی اور ماں کو الاسکا کے ساحلی شہر اینکریج کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا اور طیارہ تین گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ لاس اینجلس کے لیے پرواز کر گیا۔ذرائع کے مطابق سول ائیرو ناٹکس ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ بچی کی قومیت کا انحصار اس کے پیدائش کے سرٹیفکیٹ پر ہے ،جو اسے الاسکا کے اسپتال سے جاری کیا جائے گا کیونکہ بچی نے امریکی فضائی حدود کے اندر آنکھ کھولی ہے۔
تائیوان سے امریکہ جانے والی پرواز میں 30ہزار فٹ کی بلندی پر بچی کی پیدائش
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
انسان بیج ہوتے ہیں
-
سعودی عرب کے بعد 2اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے ...
-
ملازمین کو اب کم ازکم کتنی اجرت لازمی دینا ہوگی؟ اداروں کو مراسلہ جار
-
جِلد کو طویل عرصے تک جوان رکھنے میں مددگار بہترین پھل
-
عائشہ عمر کے ڈیٹنگ شو پر تنازع، سوشل میڈیا پر ہنگامہ، پیمرا نے وضاحت جاری ...
-
ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
-
زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی پاکستانی ٹیم منیجر اور کپتان سے معافی مانگنے کی ...
-
گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت ...
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
جانور دھوپ میں کیوں باندھے؟ بھائی نے کلہاڑی سے بہن کو قتل کر دیا
-
پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
انسان بیج ہوتے ہیں
-
سعودی عرب کے بعد 2اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے ہیں،حامد میر
-
ملازمین کو اب کم ازکم کتنی اجرت لازمی دینا ہوگی؟ اداروں کو مراسلہ جار
-
جِلد کو طویل عرصے تک جوان رکھنے میں مددگار بہترین پھل
-
عائشہ عمر کے ڈیٹنگ شو پر تنازع، سوشل میڈیا پر ہنگامہ، پیمرا نے وضاحت جاری کردی
-
ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
-
زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی پاکستانی ٹیم منیجر اور کپتان سے معافی مانگنے کی ویڈیو جاری کردی گئی
-
گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
جانور دھوپ میں کیوں باندھے؟ بھائی نے کلہاڑی سے بہن کو قتل کر دیا
-
پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی
-
آن لائن جوئے پر پابندی نے ایک ارب ڈالر کی انڈسٹری کو بند کر دیا
-
بنکاک ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کو چھونے والا پاکستانی شخص پکڑا گیا