اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست مہاراشٹر میں رقص گاہوں پر عائد پابندی کوکالعدم قرار دیدیا۔مہاراشٹر کی سابقہ کانگریس اور این سی پی کی حکومت نے رقص گاہوں پر پابندی عائد کر کے انہیں بند کروا دیا تھا۔اس فیصلے کے مخالفین نے حکومت کی اس پابندی کے خلاف طویل قانونی لڑائی لڑی اور بالآخر سپریم کورٹ نے اس پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔