پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

برطانیہ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز کارروائیوں کا اندراج علیحدہ ہوگا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015 |

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز کارروائیوں کا اندراج علیحدہ ہوگا۔ پاکستانی نڑاد برطانوی وزیر برائے ہوم آفس لارڈ طارق احمد کاکہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسلام مخالفت میں نفرت پر مبنی جرائم سے مسلمانوں کو تحفظ دلانے کیلئے اپنے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر کاکہنا تھاکہ یہ بہت بڑی پیش رفت ہے کہ کنزرویٹو حکومت نے انگلینڈ اور ویلز میں پولیس کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کا اندراج علیحدہ کرنے کی ہدایت کی ہے اوربالکل یہودی مخالف جرائم کی طرح ان سے سنجیدگی سے نمٹنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں پر محض انکے اسلام سے منسلک ہونے کی بنیاد پر حملہ کرنا جرم ہوگا۔ انہوں نے پارٹی کی ساتھی رکن بیرونیس سعیدہ وارثی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے دور وزارت میں برطانوی محکموں کو یہ بات باور کرانے میں اہم کردار ادا کیا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم ایک سنگین معاملہ ہے اور مسلمان برادری کو تحفظ ملنا چاہیے۔ جنگ رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق لارڈ طارق کاکہنا تھاکہ انہوں نے برطانیہ کی جانب سے حالیہ اقدامات کیلئے کوششیں کیں۔ انہوں نے بتایاکہ مسلمان مخالف جرائم کا علیحدہ سے اندراج کنزرویٹو پارٹی کے منشور میں شامل تھا، جوکہ مسلمانوں کو یہ باور کرانے کیلئے تھاکہ برطانوی حکومت محض مسلمان شدت پسندوں کے خلاف ہی کارروائی نہیں کررہی بلکہ اس کے اقدامات متوازن ہیں۔2013-14میں پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق مذہبی مخالفت پر مبنی جرائم کی شرح میں 45فیصد تک اضافہ ہوا، نسلی مخالفت پر مبنی جرائم میں 4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مسلمانوں کے خلاف جرائم کے علیحدہ اندراج کے ذریعے پولیس ، استغاثہ، مقامی حکام اور دیگر برادریوں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافے کے بارےمیں بہتر طور پر آگاہی حاصل ہوگی۔ اس کے ذریعے انگلینڈ اور ویلز میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز کارروائیوں کی درست شرح بھی معلوم ہوگی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…