ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے نئے لیبر قوانین کے نفاذ کا اعلان کردیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی وزارت لیبر نے نئے لیبر قوانین کے نفاذ کااعلان کردیا جس میں مختلف 38تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اس کا اطلاق 18اکتوبر سے ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق اصلاحات میں زیادہ ترکاتعلق نظم و ضبط، تربیت ، سعودی استحقاق ، لیبر کنٹریکٹ ، خواتین کے روزگار اور انسپکشن کے طریقہ کارسے ہے۔ نئے قوانین کے اطلاق سے پرائیویٹ سیکٹرمیں کام کرنیوالے ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہوگا اور ایسی تمام خلاف ورزیاں محدود ہو جائیں گی جس سے کارکنان

مزیدسنئے:شرم تم کو مگر نہیں آتی

اور مالکان کے حقوق متاثر ہوں ، ان قوانین کے اطلاق سے کام کرنے کا بہتر ماحول بھی دستیاب ہوگا۔نئے قوانین کمپنیوں کو نوجوان سعودی مردوں اور عورتوں کیلئے کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے لئے مراعات فراہم کرتے ہیں جبکہ ورکرز کو بھی اپنی کمپنی کیساتھ کسی بھی وجہ سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد نوکریاں ڈھونڈنے میں مدد ملے گی ،قوانین میں پیشہ وارانہ سیفٹی کے اصول، کمپنی میں اس کی اہمیت اور کام کے ماحول میں بہتری بھی شامل ہیں، یہ قوانین خواتین کو نقصان دہ اور خطرناک پیشے اپنانے سے بھی روکتے ہیں۔ نئے قوانین میں مسلمان اور غیر مسلم ملازم خواتین کیلئے حمل اور زچگی ، خاوندکی وفات کی صورت میں دی جانیوالی چھٹیاں بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…