نئی دہلی(اے این این) بھارتی حکومت نے سعودی عرب میں انڈین ملازمہ کا ہاتھ کاٹے جانے پر سعودی حکومت سے احتجاج کیا ہے ، 58سالہبھارتی خاتون کا ہاتھ اس کی مالکن نے کاٹ دیا تھا جو اب ریاض کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھارت کی گھریلو ملازمہ کا ہاتھ کاٹنے پر سعودی حکومت کے ساتھ احتجاج کیا گیا ہے اور بھارت نے یہ معاملہ سعودی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا بھارتی خاتون کہ ہاتھ کاٹنا- بھارتی خاتون کے ساتھ جس طرح کا بہیمانہ سلوک کیا گیا اس سے ہمیں بڑی پریشانی ہوئی ہے۔ یہ قطعی طور نا قابل قبول ہے۔ ہم نے اس معاملے پر سعودی حکام سے بات چیت کی ہے۔ ہمارا سفارت خانہ متاثرہ خاتون سے رابطے میں ہے۔بھارت کے جنوبی شہر چینئی میں منی رتھینم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے مالک کے خلاف مقامی حکام سے حراساں کرنے کی شکایت کی تھی جس سے وہ ناراض ہو گیا تھا۔ انھوں نے تین ماہ قبل ہی کام شروع کیا تھا۔ان کی ایک بہن نے بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہیں مالک کھانا تک نہیں دیتا تھا۔ جب انھوں نے زیادتیوں اور ٹارچر سے فرار ہونے کی کوشش کی تو ان کی مالکن نے دایاں ہاتھ کاٹ دیا۔ وہ گر پڑیں جس سے ان کی ریڑھ کی ہڈی پر سنگین زخم آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہن کو ریاض کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن کی حالت خطرے میں ہے۔اہل خانہ کے مطابق واقعے کے بارے میں معلومات انھیں ایجنٹ کے ذریعے ہوا جس کے ذریعے وہ بیرون ملک منتقل ہوئی تھیں۔ ان کا یہ بھی دعوی ہے کہ انھیں موبائل پر ریکارڈ کیا گیا ایک ویڈیو پیغام بھی ملا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے اس واقعے پر ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ کا کہنا ہے کہ بھارت متاثرہ فرد کے انصاف کے لیے کوشش کرتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا ریاض میں ہمارے سفارت خانے نے اس بارے میں سعودی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے اور سپانسر کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی اور سزا کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ بھارت نے اس معاملے کی آزادانہ تفتیش کا مطالبہ کیا ہے اور ملزم کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ اگر وہ قصور وار پایا جائے تو قانون کے مطابق اسے سخت سزا مل سکے۔
سعودی عرب میں بھارتی گھریلو ملازمہ کا ہاتھ مالکن نے کاٹ دیا،بھارت کا سعودی حکومت سے احتجاج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ٹک ٹاکر ہلاک
-
ہمارا امیرالعظیم
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
-
اگلے ماہ مجموعی طور پر12تعطیلات متوقع
-
رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
-
انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی ہو سکتی ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
-
محبوبہ نے آشنا کو گھر بلا کر بلیڈ سے اس کا نازک عضو کاٹ دیا
-
فیفا صدر کا ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا خط لیک ہوگیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
-
اسکول کب کھلیں گے؟ طلبہ اور والدین کے لیے اہم پیش رفت
-
اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم



















































