تہران ( آن لائن )ایرانی حکام نے روس کی جانب سے شام میں اپوزیشن کے مراکز پر داغے گئے میزائل بحر قزوین عبور کرتے ہوئے ایران کے اندر گرنے کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی” ارنا” نے ایک حکومتی عہدیدار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو روز قبل روس کے داغے گئے میزائل بحرقزوین پار کرتے ہوئے شمال مغربی ضلع کے اندر جا گرے تھے۔ تاہم روسی حکام نے ان خبروں کی تردید کی ہے مگر امریکا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج کی جانب سے شام کے اندر داغے گئے میزائل اپنے ہدف کی طرف بڑھنے کے بجائے ایران کی سرزمین کے اندر جا پہنچے تھے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی مغربی ضلع آذر بائیجان میں ایک طیارہ نما میزائل کو گرتے دیکھا گیا ہے۔ آذر بائیجان میں گر کر پھٹنے والے میزائل سے ایک مکان کو نقصان پہنچا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔آذربائیجان کےایک ضلعی عہدیدار ایرج ثقفی نے بتایا کہ شہر سے35 کلو میٹر دور قزقابان کے مقام پر کم سے کم ایک میزائل گرا جس کے دھماکے اور چھروں سے قربوجوار کے مکانات کو نقصان پہنچا۔ گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔خیال رہے کہ جمعرات کی شام امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ روس کی جانب سے بین البراعظمی فاصلے تک مار کرنے والے چار میزائلوں کے ایران میں پہنچ کر پھٹنے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ میزائل روس کے اندر سے شام میں داغے گئے تھے تاہم ماسکو نے ان خبروں کی تردےد کی ہے ۔
ایرانی حکام کا اپنے ملک میں روسی میزائل گرنے کا اعتراف،روس کی تردید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ٹک ٹاکر ہلاک
-
بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
-
ہمارا امیرالعظیم
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
رجب بٹ کی دولت کتنی ہے؟ پہلی بار حیران کن انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
-
انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر کتنی ہو سکتی ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
-
اگلے ماہ مجموعی طور پر12تعطیلات متوقع
-
فیفا صدر کا ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کو بھیجا گیا خط لیک ہوگیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
-
محبوبہ نے آشنا کو گھر بلا کر بلیڈ سے اس کا نازک عضو کاٹ دیا
-
اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم
-
آئی فون 18 کی ریلیز سے متعلق ایپل کا بڑا فیصلہ!



















































