پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

مکی و مدنی اذانیں ، وقت ، موسم کیساتھ تبدیلی ، موذن مسجد الحرام کے روح پرور انکشافات

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

مکہ المکرمہ(آن لائن) سعودی عرب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی خاص عقیدت اور محبت ہے، مکہ معظمہ ، مدینہ منورہ سے دلی اور مذہبی لگاﺅبھی ہے۔ خانہ کعبہ کی روح پرور اذان دلوں اور سماعتوں پر وہ نقوش چھوڑتی ہے جو کہ وہاں جانے والے کے دل میں زندگی بھر کے لیے گھر کر لیتی ہے۔مکہ اور مدینہ میں دی جانے والی اذانوں کے طرز ادائیگی میں نمایاں فرق آتا ہے یہاں تک کے ان اذانوں کی طرز میں موسم کی تبدیلی سے بھی تبدیلی آتی ہے۔عالم اسلام کے مشرق و مغرب اور شمال وجنوب میں گونجنے والی یہ اذانیں دنیا کی تمام سرحدیں پار کر جاتی ہیں اور دلوں میں خشوع پیدا کرتی ہیں۔اذانوں کی ادائیگی میں تبدیلی کے حوالے سے مسجد الحرام کے موذن شیخ علی ملا نے روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ میں چودہ سال کی عمر سے اذان دے رہا ہوں اور میرے موذن بننے کی وجہ بچپن سے اذان کا شوق نہیں ہے بلکہ میں ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوا جوکہ موذن تھا۔میرے دادا، والد اور چچا سب ہی موذن تھے ، اس لیے موذن بننے کے حوالے سے میرے چچا کا مجھ پر خاص اثر ہے۔انھوں نے بتایا کہ اہل مکہ جنہیں حجاز بھی کہا جاتا ہے کہ ہاں اذان کے قائدے ہیں، حجازی طرز اذان پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اس میں اشہدان محمد الرسول اللہ کے اختتام کو لمبا کھینچا جاتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ مدنی طرز اذان زرا مختلف ہے ، اس کی ادائیگی میں بھی فرق ہے۔اس اذان کا طرز ویسا ہی ہے جیسا کہ مصر کی اذان میں ہوتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ مکی اور مدنی اذان کی صرف طرز میں ہی فرق نہیں ہے بلکہ موسم کے حساب سے بھی طرز اذان میں فرق ہوجاتا ہے ، موسم کی تبدیلی کے وقت اذان کی طرز میں تبدیلی نہیں ہوتی بلکہ اس کی ادائیگی میں تبدیلی آتی ہے کیونکہ یہ طرز موسم کے حساب سے ہے اور اس سے ماحول بھی پیدا ہوتا ہے۔شیخ علی ملا سابق سکاٹ ہیں اور ان کو ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا بھی شوق ہے ، شیخ علی ملا چاندی کے زیور بنانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…