نیو یارک( اے این این )دنیا کی روشن ترین پاک بھارت سرحد کی خلا ءسے بھی بآسانی شناخت کی جاسکتی ہے ۔گزشتہ ماہ کے آخر میں امریکی خلائی ادارے ناسا کے ارضیاتی مشاہدے کی بین الاقوامی خلائی رسد گاہ سے لی گئی پاکستان اور بھارت کو تقسیم کرنے والی بین الاقوامی سرحد اور ورکنگ باﺅنڈری کی تصاویر شیئر کی ہیں ان تصاویر میں سرحد کی سکیورٹی لائٹس ایک سنگترے کی شکل میں واضح اور شفاف لکیر میں دکھائی دیتی ہے ۔تصاویر میں روشنیوں کا شہرکراچی بھی رات کی تاریکی میں جگمگاتا ہوا نظر آتاہے جبکہ نئی دہلی اس کے مقابلے میں چھ حصے چھوٹا نظر آرہاہے ۔یہ تصاویر ایک امریکی خلانور دنے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے 23ستمبر کی شب نائیکون ڈی فور ڈیجیٹل کیمرے میں 28ملی میٹر کے عدسے کا استعمال کرتے ہوئے لی ہیں جس میں دریائے سندھ کی وادی بھی دکھائی گئی ہے ۔
مزید پڑھئے: دنیا کی تاریخ کا انوکھا مقدمہ چھوٹے نے بڑے بھائی کو ہرا کر ماں کو جیت لیا