جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 76 ہوگئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے جب کہ حادثے میں 47 پاکستانی زخمی ہوئے جن میں سے 7 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حکام کے مطابق حج مشن نے لاپتہ افراد میں سے اب تک306 حاجیوں کو تلاش کرلیا ہے جب کہ 60 تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق 29 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق سعودی حکام جب کہ 47 کی تصدیق رشتہ داروں نے کی۔ 26 پاکستانیوں کی تدفین سعودی عرب میں ہی کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس حج کے دوران منیٰ کے مقام پر بھگڈر مچنے سے تقریباً 800 افراد شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…