جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

سعودی دارالحکومت ریاض بڑی تباہی سے بچ گیا،ہولناک سازش بے نقاب

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015 |

دبئی(نیوزڈیسک)سعودی دارالحکومت ریاض بڑی تباہی سے بچ گیا،سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دارلحکومت ریاض کی الفیحاءکالونی کے ایک مکان میں دھماکا خیز مواد تیار کرنے والی فیکٹری کا سراغ لگا کر فلپائنی لڑکی سمیت ایک شامی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔حراست میں لئے جانے والے شامی شہری نے مکان کو شدید دھماکا خیز مواد سے بھر رکھا تھا۔ سیکیورٹی حکام کو مکان میں نصب بارودی مواد ناکارہ بنانے میں 12 گھنٹے لگے۔العربیہ نیوز چینل کے مطابق گرفتار کئے جانے والے شامی کی شناخت یاسر محمد البرازی کے نام سے کی گئی ہے۔ یاسر، فلپائنی دوشیرہ لیڈی جوئی سبیہ کے ہمراہ مکان میں مقیم تھا۔ جوئی مکان میں بارودی جیکٹ کی سلائی کا کام کرتی تھی۔ حکام نے کارروائی کے دوران بارودی مواد سے بھری دو تیار خودکش جیکٹیں بھی برآمد کیں۔یاد رہے کہ فلپائنی خاتون ایک برس سے اپنے کفیل کے ہاں سے غائب تھی اور یاسر نے اسے قبول اسلام کے لئے تیار کر لیا تھا۔ایک ملتی جلتی کارروائی میں وزارت داخلہ نے ریاض کی الجزیرہ کالونی میں خودکش بمبار تیار کرنے اور انہیں پناہ دینے والے ٹھکانے کا بھی سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…