بیجنگ (نیوزڈیسک)چین نے شام میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے حوالہ سے روسی اقدامات کی حمایت کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے اپنے خطاب میں پیش کرد ہ تجاویز پر تبصرہ کر تے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہون لی نے کہا کہ ہشت گردی کے خلاف لڑائی کے سلسلے میں اقدامات اقوام متحدہ کے منشور کی بنیاد پرکئے جا سکتے ہیں جن کے ضمن میں کسی ملک کی آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے، انھوں نے کہا کہ چین اس سلسلے میں روس کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین دہشت گردی کی کسی بھی شکل کا مخالف ہے اس ضمن میں عالمی برادری کے بڑھتے ہوئے تعاون کی حمایت کرتا رہے گا ۔
مزید پڑھئے: مسئلہ کشمیر،نوازشریف نے چار نکاتی امن فارمولا پیش کر دیا