مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) امیر مکہ نے حرم شریف میں کرین حادثے سے 11روز قبل بن لادن گروپ کے چیئرمین کومشینری کے حفاظتی معیار سے متعلق خبردار کیاتھا۔جریدے’ڈیلی مکہ‘ کے مطابق امیر مکہ اور توسیعی منصوبے کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے بکربن لادن کو کہاتھا کہ تعمیراتی کرینوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ امیرمکہ کی ہدایت میں کرینوں کو پیدل چلنے والوں کیلئے موجود راستے سے ہٹانا بھی شامل تھا تاکہ جہاں کام مکمل ہوچکاہے وہ جگہ استعمال میں لائی جاسکے اور حجاج کرام کو تعمیراتی جگہ سے دور رکھنے کیلئے سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی سمیت نظررکھی جائے تاہم یہ ہدایات نظر انداز کر دی گئیں .دوسری طرف حادثے کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ پراجیکٹ کے کنٹریکٹر نے کرینوں کی حالت سے متعلق متعلقہ ایجنسیوں کے کئی پیغامات نظرانداز کیے ، کمیٹی کاکہناتھاکہ حفاظتی معیار کی خلاف ورزی اور تیز ہوا حرم شریف کرین حادثے کا سبب بنا
حرم شریف کرین حادثے سے 11دن قبل ہی امیر مکہ نے بن لادن کمپنی کو خبردار کردیاتھا‘ عرب میڈیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































