ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرانی دہلی میں دنیا کا مہنگا ترین بکرا،قیمت 64 لاکھ بھارتی روپے

datetime 23  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی عید الاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور مویشیوں کی منڈیاں سج گئی ہیں۔بھارت کے دارالحکومت دہلی کے پرانی دہلی علاقے میں بکروں کا بازار لگا ہوا ہے۔ یہاں بکروں کی قیمت پانچ ہزار روپے سے شروع ہو ہوتی ہے۔جن بکروں کا وزن زیادہ ہے یا ان پر مذہبی نشان بنے ہوئے ہیں، ان کی قیمت ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں لگائی جا رہی ہے۔پرانی دہلی کے کبوتر بازار میں علی اپنے بکرے کے ساتھ آئے ہیں جس کی قیمت انھوں نے 64 لاکھ روپے رکھی ہے یعنی ایک کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ۔بکرے کے بارے میں علی کہتے ہیں کہ ان کے بکرے کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر ’اللہ ہو‘ اور ’786‘ کا نشان بنا ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ بکرے کو سال بھر سے ہی تیار کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس بکرے کو وہ کھانے میں چنا، کشمش کھلاتے ہیں اور دودھ پلاتے ہیں۔بکرے تو بکرے یہاں بھیڑ بھی لاکھ میں فروخت ہو رہی ہیں۔ ریاست خان نے اپنی بھیڑ کی قیمت ایک لاکھ روپے رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بھیڑ کی غذا پر روزانہ 250 روپے تک خرچ کرتے ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ اس بھیڑ پر چاند تارا بنا ہوا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…