اوٹاوا(نیوز ڈیسک) گلوب اور میل کے اقتصادی مباحثے میں سیاسی قائدین نے اپنے نظریات پیش کئے۔ اس مباحثے میں سٹیفن ہارپر،تھامس ملکیئر اور جسٹن ٹروڈو نے اپنے نظریات کی وضاحت کی کہ وہ ملک کو کساد بازاری کے نکالنے کے لئے آئندہ کس قسم کا لائحہ عمل اپنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سٹیفن ہارپر ٹیکس اصلاحات اور متوازن بجٹ کی بنیاد پر مزید حکومت کے خواہاںہیں۔ لبرل لیڈر جسٹن ٹروڈو کاکہنا ہے کہ ہمیں مثبت سوچ رکھتے ہوئے مستقبل میںسرمایہ کاری کی ضرورت ہے چاہے ہمیں متوازن بجٹ ہی کیوں نا پیش کرنا پڑے۔ سٹیمپیڈ پارک میںبی ایم او سنٹر میں تھامس ملکیئر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں نئی حکومت اور نئے لیڈر کی ضرورت ہے تاکہ کینیڈینز کو مشکل صورتحال سے نکالا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جانتے ہیںکہ ان کے دور اقتدار میںمعیشت مضبوط نہیںہوئی بلکہ کساد بازاری کاشکار ہوئی اوراس وجہ سے بہت سے مسائل کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔یہ ٹھیک نہیںہے کیونکہ ہم غیر مستحکم معیشت کے ساتھ گزارا کررہے ہیں۔ ٹروڈو نے کہا کہ ہارپر کی معاشی پالیسیاں ٹھیک نہیںہیںاور ہم ان کمزوریوںکو دور کرنے کی کوشش کریںگے۔ ملک میںاب سرمایہ کاری کا وقت ہے۔ ٹروڈو اور ملکیئر دونوں نے ہارپر حکومت کی مہاجرین کی آبادکاری اور اقلیتوںکے حقوق کے حوالے سے زبردست تنقید کی جس سے سیاسی ماحول خاصا گرم ہوگیا۔ ہارپر نے کہا کہ میرے سیاسی حریف صرف تنقید کررہے ہیںاور سکیورٹی خدشات کوبھول گئے ہیں۔انہوںنے مہاجرین کی آبادکاری کے معاملے میں سکیورٹی خدشات کومد نظر نہیںرکھا ہے۔