واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیزی سے باز رہے۔یہ بات ایسے وقت میںکہی گئی ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے یانگ بایون جوہری تنصیب پر ’عام سرگرمیاں‘ پھر سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے کہا کہ شمالی کوریا ایسے اقدام سے باز رہے جس کا مقصدعلاقائی تناو ¿ میں بگاڑ کا باعث بننا ہو۔ برعکس اس کے، وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں اور عزم پر پورا اترنے کی کوشش کرے۔وائٹ ہاوس نے جاری کردہ اس بیان سے قبل شمالی کوریا نے انتباہ جاری کیا تھا کہ وہ کسی بھی وقت امریکہ کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر تیار ہے۔یہ بیان کوریا کے مرکزی خبر رساں ادارے ’کے سی این اے‘ نے جاری کیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا نے مدار میں ایک موسمیاتی سیٹلائٹ روانہ کرنے کے لیے ممنوعہ بیلسٹک ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔ارنیسٹ نے کہا ہے کہ امریکہ اور دنیا کا مو ¿قف تبدیل نہیں ہوا کہ شمالی کوریا کو ایک جوہری ملک کے طور پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔اپنے خاص دو دشمنوں،جنوبی کوریا اور امریکہ سے سیاسی مراعات حاصل کرنے کی کوشش میں، شمالی کوریا ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی پر مبنی لفاظی پر اتر آیا ہے۔کے سی این اے نے اپنی خبر میں کہا ہے کہ، ’یانگ بایون میں تمام جوہری تنصیبات، جن میں یورینئیم کی افزودگی کی تنصیب اور پانچ میگاواٹ کا ری ایکٹر کو پھر سے ترتیب دیا گیا ہے، جسے یا تو تبدیل کیا گیا ہے یا پھر مقام بدل دیا گیا ہے؛ اور ا نھوں نے رواجی کام کرنا شروع کر دیا ہے۔یانگ بایون وہ مرکز ہے جہاں وہ مواد پیدا کیا گیا جس سے شمالی کوریا نے تین جوہری بموں کے دھماکے کیے۔ 2007 میں یہ تنصیب بند کردی گئی تھی، جو امریکہ کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کا ایک حصہ تھا۔ تاہم، تنصیب کے کچھ حصے بعد میں دوبارہ کھول دیے گئے۔
جوہری حملے کی دھمکی،امریکہ کا شمالی کوریا کو سخت جواب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف















































