پر فی کس ساڑھے تین سو روپے اور کراچی ائر پورٹ پر ساڑھے 9سو روپے فی کس چارج کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کو کراچی میں چارج کئے گئے 6650 روپے کی رسید بھی دی گئی، البتہ اسلام آباد ائرپورٹ پر کوئی رسید نہیں دی گئی۔ اس حوالے سے برٹش پاکستانی ٹریول ایجنٹوں نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں 15سے دو ہزار روپے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ائرپورٹس پر مسافروں سے اضافی رقوم چارج کرنا غیر قانونی ہے۔ جبکہ پی آئی اے برطانیہ کے منیجر عاصم بابر نے جنگ لندن کو بتایا کہ انہیں 15سو سے دو ہزار روپے کے کسی ٹیکس کی اطلاع نہیں ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی نیا ٹیکس لگ جائے تو پی آئی اے ائرپورٹ پر یہ اضافی ٹیکس وصول کرسکتی ہے۔ مگر اس ٹیکس کے بارے میں ان کے پاس کوئی اطلاع نہیں، اگر ایسا کچھ ہورہا ہے تو پاکستان میں ہو رہا ہوگا یہاں پر نہیں جبکہ مانچسٹر کے ٹریول ایجنٹ امجد حسین مغل نے بتایا کہ نئے ٹیکس کی وصولی کی اطلاعات درست ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان سے ٹکٹ لے کر پاکستان گئے انہوں نے واپسی پر اضافی رقم کی وصولی کی شکایت کی جبکہ سائوتھ ویسٹ لندن کے پی آئی اے کے ٹریول ایجنٹ عبدالرئوف نے بتایا کہ پی آئی اے والے مسافروں سے ٹکٹ کے اندر سارا ٹیکس لگا دیتے ہیں اس کے بعد وہ کوئی اضافی رقم چارج کرنے کے مجاز نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کے بننے کے بعد اگر کوئی ٹیکس لگ جائے تو بھی وہ نئے ٹکٹوں پر ہی لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹکٹ کی تاریخ تبدیل ہویا اسے ازسر نو اشو کردیا جائے تب ہی اس میں نیا ٹیکس لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ائرپورٹس پر جس کا دائو لگتا ہے اضافی رقم چارج کرلیتا ہے جبکہ پی آئی اے کے ایک اور ٹریول ایجنٹ چوہدری محبوب کا کہنا ہے کہ انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ یکم اگست سے پاکستان میں نیا ٹیکس لگایا گیا ہے اس تاریخ سے پہلے جو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں ان مسافروں کو واپسی پر 15 سو پونڈ ادا کرنے کو کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایک بار ٹکٹ جاری ہو جائے تو اس پر نیا ٹیکس وصول نہیں کیاجاسکتاجبکہ ممتاز قانونی ماہر بیرسٹرراشد اسلم نے بتایا کہ پی آئی اے والے ٹکٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں کے علاوہ کچھ بھی چارج کرنے کے مجاز نہیں، ہاں اگر مسافروں کا سامان زیادہ ہوجائے یا کسٹمز والی کوئی چیز لائی جارہی ہو تو اس پر رقم چارج کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کوئی رقم وصول کرنا غیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سارے ٹیکس وغیرہ ٹکٹ کے اندر ہی شامل ہوتے ہیں اگر حکومت کوئی نیا ٹیکس لگاتی ہے تو اس بیک ڈیٹ سے لاگو کرنا درست نہیں جبکہ مانچسٹر کے ساجد علی نے بتایا کہ ان کے بچوں سے بھی حال ہی میں 15 سو روپے وصول کئے گئے ہیں جبکہ طارق ڈار نے بتایا کہ بعض لوگوں کو ائر پورٹس پر روتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے اور انہیں پیسے ادا کئے بغیر بورڈنگ کارڈ نہیں دیاجاتا