پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کویت میں خودکش بم دھماکوں میں ملوث 7 افراد کو سزائے موت

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کویت میں عدالت نے رمضان المبارک میں مسجد میں خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 7 افراد کو سزائے موت جب کہ 8 کو 15،15 سال قید کی سزا سنادی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کویت کی اعلیٰ عدالت میں رمضان المبارک میں مسجد میں خودکش دھماکے کے لئے معاونت فراہم کرنے کے الزام میں 29 افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 7 ملزمان کو سزائے موت، 8 کو15،15 برس قید جب کہ 14 نامزد ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کے پاس دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان تھا جو ’ وہ قتل کرنے، دہشت پھیلانے اور ایک بین الاقوامی دہشتگرد گروہ کے تعاون سے ملک میں حکومت گرانے اور ملکی سالمیت کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کررہے تھے۔واضح رہے کہ کویت میں رمضان المبارک میں ایک مسجد میں عین اس وقت خودکش دھماکا ہوا تھا جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی، دھماکے میں 26 افراد جاں بحق جب کہ 225 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…